the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کو اب سے کچھ دیر قبل تک آسٹریلیا پر پانچ رنز کی سبقت حاصل تھی اور دوسری اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور شان مارش نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 158 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر وارنر سنچری سے تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے اپنی اس اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
اس وکٹ کا گرنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو وہ موقع مل گیا جس کی اس کے آغاز سے تلاش تھی اور پھر آنے والے آسٹریلوی بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے



تھے۔آسٹریلیا کی بقیہ نو وکٹیں سکور میں 86 رنز کا اضافہ ہی کر سکیں اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیوڈ وارنر کے علاوہ واحد قابلِ ذکر اننگز ان کے ساتھی اوپنر شان مارش کی رہی جنھوں نے سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔ جنوبی افریقہ کے بولر ورنن فیلینڈر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج نے تین، ربادا نے دو اور سٹین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 242 رنز ہی بنا سکی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.